سعودی عرب ریاض تخیل ادبی فورم ریاض نے پاکستان کے نامور شاعر ڈاکٹر ساجد رحیم کے زیرِ صدارت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا 111

سعودی عرب ریاض تخیل ادبی فورم ریاض نے پاکستان کے نامور شاعر ڈاکٹر ساجد رحیم کے زیرِ صدارت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ زبیر خان بلوچ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب ریاض تخیل ادبی فورم ریاض نے پاکستان کے نامور شاعر ڈاکٹر ساجد رحیم کے زیرِ صدارت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی نامور شاعر ڈاکٹر عمر عزیز تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ارشد محمود نے حاصل کی، جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض تخیل کے جنرل سیکرٹری راشد محمود نے ادا کیے۔
تقریب میں عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شعرا کو خوب داد دی اور ان کے کلام کو سراہا، شعرا اکرام میں پاکستان اور بھارت کے نامور شعراء راشد منہاس، محمود درویش، کامران ملک، ڈاکٹر شعیب ریاض، شاہد ریاض، ساجد محمود، پیر اسد کمال، منصور قاسمی، شاہد خیالوی اور منصور محبوب نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب سراہا، مہمان خصوصی ڈاکٹر عمر عزیز نے تخیل کے سرپرست اعلیٰ منصور محبوب، سینئر نائب صدر شاہد خیالوی اور جنرل سیکرٹری راشد محمود کو اپنی کتابوں کے تحائف پیش کئے اور اپنے کلام سے سامعین کے دل موہ لیے۔
تقریب کے آخر میں صدر محفل ڈاکٹر ساجد رحیم نے شرکا اور تخیل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں