سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے.پاکستانی سفیر احمد فاروق 89

سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے.پاکستانی سفیر احمد فاروق

رپورٹ عالم خان مہمند : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں قید ہیں، کیونکہ ہر ملک کے قوانین ہیں.
احمد فاروق نے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے کمیونٹی پیغامات بار بار جاری کیے جاتے ہیں، ویڈیو پیغامات میں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ لوگ یہاں سے رزق حلال کما کر اپنے گھر والوں کو بھیجیں اور میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ قید نہ ہوں.
احمد فاروق نے کہا کہ ہر سال ایمنسٹی کے تحت بہت لوگ رہا کئے جاتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں.
پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں