شہر ڈسکہ اور اردگرد کے دیہات میں مقیم اور کاروباری افراد سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شدید مشکلات کا شکار 77

شہر ڈسکہ اور اردگرد کے دیہات میں مقیم اور کاروباری افراد سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شدید مشکلات کا شکار

ڈسکہ رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر ڈسکہ اور اردگرد کے دیہات میں مقیم اور کاروباری افراد نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات کار میں گیس کی بندش سے لوگ باہر ست کھانے منگوانے پر مجبور ہو گئے، لوگوں کے گھروں کے چولہے بھی بجھ کر رہ گئے ہیں۔
گیس کی بندش سے طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کئے اسکولوں اور کالج جانے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گھریلو صارفین اور کاروباری افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں