ممتاز بزنس مین چوہدری بشیر کی جانب سے سابق مارکیٹنگ مینجر پی آئی اے ارشد شیخ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد 60

ممتاز بزنس مین چوہدری بشیر کی جانب سے سابق مارکیٹنگ مینجر پی آئی اے ارشد شیخ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

رپورٹ عالم خان مہمند: پی این پی نیوز ایچ ڈی

سابق مارکیٹنگ منیجر پی آئی اے ارشد شیخ کے اعزاز میں ممتاز بزنس مین چوہدری بشیر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے آفیسران نے بھی شرکت کی تقریب کے مقررین کی جانب سے ارشد شیخ کی پی آئی اے کے لیے خدمات کوسراہاگیا جبکہ ارشد شیخ کی جانب سے میزبان تقریب اور کمیونٹی کے تمام ممبران کا دلی شکریہ ادا کیاگیا مقررین میں مولانا عبدالمالک مجاہد، قاضی اسحاق میمن، اصغرقریشی، وسیم ساجد، وقارنسیم وامق، رانا عبدالروف محمد بلال، صدر پاکستان ایگزیکٹیوفورم منیر احمد شاد، مجاہد ندیم رامے، زاہد سندھو ودیگر شامل تھے اس موقع پر میزبان تقریب چوہدری بشیرنے تمام معزز مہمانوں کادلی شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ ارشد شیخ کی کمیونٹی خدمات لائق تحسین اور مثالی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں