کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی
اس وقت پاکستان 240 ملین سے زائد لوگوں کا ملک ہے، جس کا 35 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اور پاکستان کا شمار ان روشن اور خوش قسمت ممالک میں ہوتا ہوتا ہے، جس کی تر زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کسی بھی ملک کا روشن اور تابناک مستقبل اور اس کی طاقت اس ملک کے نوجوان ہی ہوتے ہیں۔ اور یہی نوجوان ملک کی قسمت اور تقدیر کو بدلنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔
انہی نوجوانوں کی بدولت پاکستان کے روشن مستقبل سے یہ نوجوان جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا اور جمہوری نظام کے حوالے سے چوتھا بڑا جمہوری ملک ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ جہاں کروڑوں با صلاحیت نوجوان ہیں۔ جو اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی تمام صلاحیتوں کو بھی رکھتے ہیں۔ ان کے مستقبل کو روشن اور ترقی پسند بنانے کے لئے جہاں نوجوانوں کاوشیں ضروری ہیں۔ وہیں پر حکومت وقت کی جانب سے نوجوانوں کو دی جانے والی موجودہ سہولیات میں مزید توجہ دینے کی بھی اشد اور فوری ضرورت بھی ہے اور عملی طور پر بھی مثبت اور دیرپا اقدامات کرنے کی بھی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے۔
پاکستان کے نوجوان اس وطن عزیز کی روشن روایات اقبال اور قائد کے فرمودات، ارشادات اور ان کے روشن اور زراعت اور نوجوانوں کی افرادی قوت سے بھی مالا مال کیا ہوا ہے۔ نوجوانوں کو حکومت وقت کی طرف سے نوجوانوں کی اعلی اور خداداد صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن صلاحیتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا وقت آ گیا ہے۔ اس وقت ملک کا قیمتی اثاثہ بھی یہ نوجوان ہی ہیں۔ انکی تخلیقی صلاحیتوں اور عزم و ہمت کا استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
آج ضرورت اس بات کا یہ تقاضا کرتی ہے کہ نوجوانوں کو عصر حاضر کے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ملک کے روشن مستقبل پر بھرپور توجہ دی جائے۔ نوجوانوں کو اعلی تعلیم۔کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تما طریقوں کو استعمال کیا جائے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ملک کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے بارے کبھی مایوسی کا شکار نہ ہونے دیں، اس وقت پرعزم ارادوں کےساتھ یہی نوجوان پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ بلند حوصلوں اور جزبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پوری قوم کو ان نوجوانوں سے بہت ساری امیدیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ یہ نوجوان ہی ہمارے ملک کا روشن تابناک اور اعلی صلاحیتوں کا ایک حسین خواب ہیں۔ ان سب کی صلاحیتیں ہی ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ اللہ کرے کہ یہ خواب جلد شرمندہ تعبیر بھی ہو جائے ۔۔