آسٹریا کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 26 اکتوبر کو آسٹریا اپنا قومی دن مناتا ہے 47

آسٹریا کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 26 اکتوبر کو آسٹریا اپنا قومی دن مناتا ہے

آسٹریا ویانا: ریاض بلوچ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

آسٹریا بھر میں اج قومی دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 26 اکتوبر کو یہ دن بڑی شان و شوکت کے ساتھ لوگ مناتے ہیں۔ جو 1955 میں آسٹریا کے اعلانِ غیر جانبداری کی یاد میں ہوتا ہے۔اس موقع پر آسٹریا کے صدر اور چانسلر نے لوگوں سے اپنے خطابات میں اسٹریا کے قومی دن کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امن کے پیغامات بھی دیے ہیں۔

آسٹریا کے قومی دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت ویانا میں (ہوفبرگ) کے مقام پر صدر ہاؤس اور چانسلر ہاؤس کے سامنے فوجی پریڈ سے کیا گیا۔ جس میں آسٹریا بھر سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ان فوجی پریڈوں میں تماشائیوں کے لیے بہترین تفریح ​​کے لیے مختلف پرفارمنس کے ساتھ مارچنگ بینڈ بھی شامل تھے۔اس کے ساتھ ساتھ آرمی، ایئر فورس، پولیس اور مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے لوگوں کے لیے کیمپ لگائے گئے بالخصوص آسٹریا کا (ہرقلس ہیلی کاپٹر) ارمی کی مشینری, جس میں اسلحہ ڈرونز اور آرمی کی بختر بند گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ مختلف کھانوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ پولیس کی جانب سے بھی مختلف کیمپ لگائے گئے جہاں پر پولیس ٹریننگ کے حوالے سے لوگوں کو معلومات دی گئی۔ اج کے دن اسٹریا بھر میں تمام میوزیمز کو کھول دیا گیا ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، گاؤں، دیہات سمیت گلی کوچوں میں ہر جانب اسٹریا کے پرچم کی بہاریں نظر ارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں