اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور 70

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظورکرلی، بشریٰ بی بی کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت منظور کی.
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیرمجید عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل کا آغاز کردیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظورکرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت منظور کی، بشریٰ بی بی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں