سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن 2024 کا آغاز ہوگیا 106

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن 2024 کا آغاز ہوگیا

ریاض سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن 2024 کا آغاز ہوگیا اس فیسٹیول کے شروع سے ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ہفتے منانے کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے جہاں پاکستان ،بھارت،انڈونیشیا،بنگلہ دیش،فلپائن سمیت نو ممالک کے نامور گلوکاروں اور دیگر اہم شخصیات شرکت کررہی ہیں جبکہ لاکھوں غیر ملکی افراد مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
13 اکتوبرسے انڈین ویک منایا جا رہا ہے جو کہ 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ انڈین ویک ‎میں معروف انڈین گلوکار، میوزک کمپوزر اور پلے بیک سنگر ہمیش ریشمیا نے سویدی پارک میں اپنی شاندار پرفارمنس دی۔ یہ پرفارمنس “بھارتی کلچرل ویک” کا ایک اہم ترین پروگرام تھا، جہاں ہزاروں مداحوں نے ہمیش ریشمیا کی مشہور دھنوں پر جھومتے ہوئے ان کی گائیکی کا لطف اٹھایا۔ انڈین کرکٹر سری سنت نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ وہ جب بھی پاکستان گئے انھیں وہاں بہت پیار اور عزت ملی۔
30 اکتوبر کو پاکستانی ثقافتی ویک کی سرگرمیاں شروع ہونگی جس میں نامور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ نامور کرکٹر سرفراز احمد اور شعیب ملک بھی شریک ہونگے اور پاکستانی ثقافت پر مبنی پروگرامز پیش کیے جائیں گے آرگنائزر نے بتایا کہ سویدی پارک میں منعقدہ تمام ایونٹس فری ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ایک دوسرے کے ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں خوبصورت اور اعلی تفریح کا اہتمام پر سعودی اور غیر ملکیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں