حج 2024 ءکے موقع پر حجاج اکرام کی خدمت کرنے والے والینٹیئر کے اعزاز میں حج والینٹیئر گروپ سعودی عرب کی جانب سے الریاض میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا 70

حج 2024ءکے موقع پر حجاج اکرام کی خدمت کرنے والے والینٹیئر کے اعزاز میں حج والینٹیئر گروپ سعودی عرب کی جانب سے الریاض میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا

رپورٹ الریاض: عالم خان مہمند ، پی این پی نیوز ایچ ڈی

حج 2024 ء کے موقع پر حجاج اکرام کی خدمت کرنے والے والینٹیئر کے اعزاز میں حج والینٹیئر گروپ سعودی عرب کی جانب سے الریاض میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق خان تھے،تقریب میں حج والینٹیئرکی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹ تقسیم اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا.
تقریب میں پاکستان حج والینٹیئر گروپ کے ممبران سفارتی افسران سمیت کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر حج والینٹیئر گروپ کی کارگردگی کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پیش کی گئی اس موقع صدر حج والینٹیئر گروپ ابرار تنولی،مرکزی کوارڈینیٹر اشرف علی خان نے کہا کہ اس سال حج میں 3200 والینٹیئر نے حصہ لیا اور یہ سلسلہ حج والینٹیئر گروپ کے زیر اہتمام 15 سال سے مسلسل جاری ہے.
سفیر پاکستان احمد فاروق خان نے حج والینٹیئر گروپ کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حجاج اکرام کی خدمت لائق صد تحسین ہیں پاکستان واحد ملک جس کے والینٹیئر وزارت حج وعمرہ سے باقاعدہ طور پر منسلک ہیں جو کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے.
اس موقع پر اشرف علی خان کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا گیا تقریب کے نمایا شرکاء میں نوشاد احمد،احمد عدیم،یوسف اسماعیل،عبداللہ اسلم راجہ،افان ندیم،عامر جبار رانا،سید باشا،جی ایم ملک،راجہ وقران،ماجد معزودین،سردار نجیب یوسف،رانا عبدالروف،مولانا عبدالملک مجاہد،مبشر انوار،پرنسپل راجہ عرفان،پرنسپل تنویر،ڈاکٹر شہزاد،خالد رانجھا،رانا معصوم ودیگر شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں