ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما سید مصطفیٰ کمال کا افضال میموریل تھلیسیما سینٹر کا دورہ 71

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما سید مصطفیٰ کمال کا افضال میموریل تھلیسیما سینٹر کا دورہ

کراچی رپورٹ/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

“ایم کیو ایم پاکستان”کے سینئیر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم” افضال میموریل تھلیسیمیا سینٹر” کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی افتخار عالم، عادل عسکری اور متحدہ کی مرکزی نگران کمیٹی کے رکن شمشاد علی صدیقی بھی موجود تھے سینٹر پہنچنے پر ڈاکٹر عاصم قدوائی، ریحان احمد اور شعیب صدیقی نے وفد کا استقبال کیا. ڈاکٹر عاصم قدوائی نے سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں مصطفیٰ کمال اور ہمراہ آنے والے دیگر اراکین کو تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی وفد کے اراکین نے سینٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھا اور وہاں موجود شعبوں کے انچارجز نےاپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ سینٹر سے تھلیسیما کے ہزاروں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں مصطفیٰ کمال نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ بغیر کسی حکومتی امداد کے بلا رنگ و نسل انسانیت کی بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے انہوں نے اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ادارے کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوے کہا کہ ایم کیو ایم جلد ہی ضرورت مند مریضوں کو خون کی فراہمی کے لئے کیمپ کا انعقاد کرے گی تاکہ ادارے کی خون کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں