میری آواز ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او SCO) کانفرنس پاکستان 66

میری آواز ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او SCO) کانفرنس پاکستان

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

شنگھائی تعاون (ایس سی او SCO) کانفرنس پاکستان اسلام آباد میں دو روزہ 15 تا 16 سے اکتوبر تک پاکستان سربراہی شنگھائی تعاون کانفرنس کے 23 اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ سربراہان حکومت پاکستان کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گئے جبکہ رکن ممالک کی نمائندگی چین، ایران، روس، بیلاروس، قازستان، کرغستان، تاجخستان، اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے۔ ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ منگولیا کے وزیراعظم اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف دورے پر آئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم اور دو طرفہ اہم امور پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جبکہ اجلاس میں معیشت، تجارتی ماحولیات سمیت ثقافتی و سماجی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او SCO) کے دو روزہ اجلاس کے لئے اسلام آباد میں دیکورٹی۔کے سخت ترین انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ اور 17 اکتوبر تک شہر کی سیکورٹی پاکستان فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اور تین روز تک جڑواں شہر راولپنڈی میں تین دن تک کے لئے عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ شیر کے کاروباری مراکز اور عدالتیں بھی بند رہیں گئیں۔ تمام اسکول بھی تین روز تک بند رہیں گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد سال 2001 میں چین اور روس نے مل کر رکھی تھی۔ یہ تنظیم ایس سی او SCO دنیا کی کل آبادی کے 40 فیصد تک کا ایک فورم ہے۔ پاکستان کو “”شنگھائی تعاون تنظیم میں باقاعدہ طور پر جولائی 2017 میں باضابطہ طور پر “”ایس سی او SCO”” میں شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں