میری آواز ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او SCO) کانفرنس پاکستان 92

میری آواز

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

“”عالمی دماغی صحت”” کا دن آج منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ہر تین میں سے ایک شخص “”ڈپریشن “” کا شکار ہے۔۔۔!
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں “”دماغی صحت”” کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت ایک ارب سے زائد افراد کسی نہ کسی “”دماغی عارضے”” میں مبتلا ہیں۔ “”دماغی صحت”” کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی کو بیدار کرنا ہے۔ “”دماغی صحت”” کا عالمی دن منانے کا باقاعدہ آغاز 1992 میں کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت “”WHO”” کی رپورٹ کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک ارب کے قریب افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے کا شکار ہیں۔ مختلف دماغی امراض میں سب ستبراہ مرض “”ڈپریشن DIPRATION”” اور “”امینگزائٹی”” ہیں جو بہت سی دیگر بیماریوں کا بھی سبب بھی بنتے ہیں۔ اور ہر سال عالمی معیشت کو صرف ان دو انراض کی وجہ سے صحت کے شعبے میں ایک کھڑا ڈالرز کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت “”WHO”” کے مطابق ذہنی مسائل کا شکار افراد کے ساتھ تفریق بتنا، غیر ذمہداری کا مظاہرہ کرنا، اور ایسے افراد کو مزید تناو زدہ حالات سے دوچار کرنا وہ بنیادی عوامل ہیں جن کی وجہ سے “”دماغی صحت”” میں بہتری کے اقدامات کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سالانہ بجٹ کا اوسط” صرف دو فیصد “”ذہنی صحت”” پر خرچ کیا جاتا ہے۔۔۔۔!!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں