سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم اور قونصل خانہ کے افسران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام 66

سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم اور قونصل خانہ کے افسران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

رپورٹ۔ جدہ : ثناء شعیب،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں پاکستان قونصلیٹ کے افسران، پاکستانی کمیونٹی کے اہم اراکین، صحافیوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیے کا مقصد نہ صرف آفتاب احمد کھوکھر کی او آئی سی میں تعیناتی کے اعزاز میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا بلکہ پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تجاویز اور خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے آفتاب احمد کھوکھر کی شخصیت اور ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کو پاکستان کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے آفتاب احمد کھوکھر کی او آئی سی میں کردار کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ یاد رہے آفتاب احمد کھوکھر پہلے جدہ کے قونصل جنرل کی خدمات بھی دے چکے ہیں.

تقریب میں حاضرین نے آفتاب احمد کھوکھر کی قابلیت اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ مل کر اسلامی دنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ آفتاب احمد کھوکھر کا تقرر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ ملے گا، اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

تقریب کا اختتام چوہدری شہباز حسین اور آفتاب احمد کھوکھر کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے عزم کے ساتھ کیا۔ شرکاء نے ان کی خدمات کی تعریف کی اور مستقبل میں اس طرح کے مزید تقریبات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں