کراچی خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق اسپیکر قومی اسمبلی، سینئر بزرگ سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینئر راہنما الہی بخش سومرو 98 برس کی طویل عمر میں کراچی میں انتقال فرما گئے۔۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔ الہی بخش سومرو 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے سخت علیل تھے، مرحوم الہی بخش سومرو نے سال 2017 میں اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔۔۔!