سسینئرصحافی سید مسرت خلیل کا دورہ کراچی 99

سسینئرصحافی سید مسرت خلیل کا دورہ کراچی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب جدہ میں مقیم سینئرپاکستانی صحافی اور روزنامہ جسارت کے بیورو چیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل، ماہ نومبر 2024 کے دوسرے ہفتہ کراچی تشریف لا رہے ہیں۔ وہ کتاب ” شرف آباد کی یاداشتیں” مرتب معروف صحافی جمال محسن (مقیم امریکا) کی تقریب رونمائی جو بیدل لائبریری کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 15 نومبر 2024 کو شرف آباد کلب میں مقرر کی گئی ہے اس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کراچی میں قیام کے دوران اپنے فیملی ڈاکٹر سےطبی معائنہ کرائیں گے، کراچی پریس کلب کے ممبران و عہدیران دیگرسماجی، ادبی اورصحافتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گئے۔ اس کے علاوہ کچھ ذاتی کام سے اسلام آباد اور لاہور میں بھی جائیں گئے۔ جہاں کئی شخصیات اور دوستوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں