مسلمانوں کے علاوہ کسی بھی مذہب کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ آپ صرف ایک ہی شادی کرو. ڈاکٹر ذاکر نائیک 97

مسلمانوں کے علاوہ کسی بھی مذہب کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ آپ صرف ایک ہی شادی کرو. ڈاکٹر ذاکر نائیک

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کرنے کے سوال کا جواب دے دیا، گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک خاتون کی جانب سے سوال کیا گیا تھا.
جس کے جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے علاوہ کسی بھی مذہب کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ آپ صرف ایک ہی شادی کرو.
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے کہ آپ شادی کرو، سورۃ النساء میں لکھا ہے کہ آپ اپنی پسند کی عورت سے شادی کرسکتے ہو، چاہے دو، تین یا چار، لیکن اگر آپ ان میں عدل نہیں کرسکتے تو آپ صرف ایک شادی کرسکتے ہوانہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی جنگ ہوتی ہے تو زیادہ تر مرد ہی مرتے ہیں، صرف غزہ میں ایسا ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خواتین کی موت زیادہ ہوئی ہے، کیونکہ اسرائیل نے چن چن کر بچوں اور عورتوں کو شہید کیا.
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ صرف امریکہ میں مردوں سے 42 لاکھ سے زائد عورتیں ہیں، روس میں 1 کروڑ سے زائد عورتیں ہیں، جرمنی میں لاکھوں عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں، دنیا میں عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ میں ہر مرد نے ایک عورت سے شادی کی تو اس کے بعد بھی 42 لاکھ عورتیں ایسی ہوں گی جنہیں شادی کیلئے مرد نہیں ملیں گے، ایسی صورت حال میں ان کے پاس 2 راستے ہیں ان میں سے ایک یہ کہ وہ کسی ایسے مرد سے شادی کریں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ بے راہ روی کا شکار ہوجائیں، اس صورت میں ایسی عورت پہلا راستہ ہی اختیار کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں