Inayatullah Khan 54

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پختون کمیونٹی کے زیر اہتمام خیبر پختون خواہ کے سابق وزیر بلدیات و صحت عنایت اللہ خان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی

ریاض سعودی عرب رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پختون کمیونٹی کے زیر اہتمام خیبر پختون خواہ کے سابق وزیر بلدیات و صحت عنایت اللہ خان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عنایت اللہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو وطن عزیز سے دور رہ کر ملکی کی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں بیرون ممالک لاکھوں پختونوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے حکومت پاکستان کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے توجہ دینے کی اہم ضرورت ہے .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک سرتاج خان اور لال زمین خان تاران کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پختون کمیونٹی یگانگت اور اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے سماجی اور فلاحی خدمت بخوبی سر انجام دے رہی ہے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا.
تقریب سے ، سابق ایم این اے طارق اللہ ، سابق ایم پی اے حاجی محمد انور خان ، عزیز اللہ ، تاج دین ، حیات خان ، امیر زادہ ، جلات خان ، گل چمن ؛ شیرین زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کرنے کا عزم کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں