27 ستمبر 2024 بروز جمعہ، بعد نماز عشاء ایک روح پرور اور پرکیف خصوصی نششت کا اہتمام کیا گیا ہے 86

27 ستمبر 2024 بروز جمعہ، بعد نماز عشاء ایک روح پرور اور پرکیف خصوصی نششت کا اہتمام کیا گیا ہے

خصوصی رپورٹ / اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جامع مسجد انوار عطار، گلستان جوہر بلاک 3 میں محمود نورانی کی زیر سر پرستی، مولانا غلام مرتضی عطاری، مولانا محمد عارف عطاری، اور مسجد انتظامیہ کی کمیٹی کے منتظمین کے باہمی اشتراک اور تعاون سے 12 ربیع الاول کے مقدس اور با برکت رحمتوں والے مہینہ کی مناسبت سے 27 ستمبر 2024 بروز جمعہ، بعد نماز عشاء ایک روح پرور اور پر کیف خصوصی نششت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں اہل ایمان کو شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی گئی ہے۔ اس خصوصی رحمتوں سے بھری خصوصی نششت میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے با پردہ خواتین کے لئے الگ بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس روح پرور نششت میں جید علماء کرام نعمان المدنی عطاری، محمد عظیم عطاری، قاری غلام مرتضی عطاری، اور محمود نورانی اس دن کی مناسبت سے اپنا خصوصی خطاب فرمائیں گئے،مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں