رحمت اللعالمین اور آخری نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے 85

رحمت اللعالمین اور آخری نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

رحمت اللعالمین اور آخری نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے.
عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے بنگلہ دیش، عراق، مصر، لیبیا اور تیونس میں گلیاں کوچے سج گئے اور درود و سلام کی محفلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے.
ادھر یمن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بھی نبی آخر الزماں کی محبت میں سرشار ہیں جنہوں نے غزہ میں پیغمبر اسلام کی آمد کا جشن منایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں