منہاج القرآن آسٹریا کے زیر انتظام عظیم الشان سالانہ عیدمیلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد 156

منہاج القرآن آسٹریا کے زیر انتظام عظیم الشان سالانہ عیدمیلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

آسٹریا ویانا ریاض بلوچ رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

منہاج القرآن آسٹریا کے زیر انتظام عظیم الشان سالانہ عیدمیلادالنبی ﷺ کانفرنس زیر سرپرستی منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم اور زیر صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری کے انعقاد پذیر ہوئی۔

جس کے مہمان خصوصی کے طور پر (بریشیا اٹلی) سے ائے ہوئے علامہ سید زوار حسین شاہ بخاری اور نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے شرکت کی۔

کانفرنس میں سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف اور اسٹریا بھر کے دور دراز شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ گان خواتین و بچوں اور مرد حضرات عاشقان رسول ﷺ نے بھر پور شرکت کی۔

جشن عیدمیلادالنبی ﷺکانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ نعت رسول مقبول ﷺپڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں حفیظ اللہ قادری، فاروق افاق، حاجی اکبر،محمد عامر صدیق، محمد جنید، افتاب احمد سیفی اور یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی شامل تھے۔

مختصر خطاب نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے اپنے خصوصی خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔

مہمان خصوصی علامہ سید زوار حسین شاہ بخاری نے عید میلادالنبی ﷺ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ﷺکی خوشیاں منانے کا الگ الگ طریقہ ہے مگر حضوراکرم ﷺ کی ولادت پر جو خوش ہوا اُس کو سارئے جہاں کی خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ خوشیاں اس طرح منایا کرو جس کی شریعت اجازت دیتی ہے اور اس طرح خوشی منایا کرو کہ جیسے سب عیدوں کی عید ہو انہوں نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور میلادالنبی ﷺپر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

بعداز سب نے مل کر درود واسلام کا نظرانہ پیش کیا اور علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ کانفرنس کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئے لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

کانفرنس کے احتتام پر منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے بھی تمام حاضرین شرکاء کا میلاد شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں