فدا حسین کی جانب سے بشارت عزیز اور فیصل یامین کے اعزاز میں عشائیہ 84

فدا حسین کی جانب سے بشارت عزیز اور فیصل یامین کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ : ثناء شعیب (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ کی معروف کاروباری شخصیت فدا حسین کھوکھر کی جانب سے ڈاکٹر بشارت عزیز اور فیصل یامین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ، صحافیوں کی بھرپور شرکت۔
تفصیل کے مطابق جدہ کی معروف کاروباری ہر دلعزیز شخصیت فدا حسین کھوکھر نے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈاکٹر بشارت عزیز اور صحافی ساجد یامین کے چھوٹے بھائی فیصل یامین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا رشید ارشد خصوصی طور پر مکہ سے تقریب میں تشریف لائے۔ عشائیہ تقریب میں جدہ کے تین بڑے میڈیا فورمز یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم، پاک جرنلسٹس فورم، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے ممبران نے شرکت کی ممبران میں امیر محمد خان، سید مسرت خلیل،چوہدری ریاض گھمن،جہانگیر خان، عدیل ریاض،شعیب الطاف راجہ،خالد نواز چیمہ،شباب بھٹہ، محمدعدیل،احمد فواد سواتی،ساجد یامین نے شرکت کی۔ فدا حسین کھوکھر نے آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا شرکاء نے ڈاکٹر بشارت عزیز اور فیصل یامین کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی مہمانوں نے فدا حسین کھوکھر اور تمام صحافیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں