یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ریاض، سعودی عرب میں پروقار تقریب کا انعقاد 91

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ریاض، سعودی عرب میں پروقار تقریب کا انعقاد

رپورٹ عالم خان مہمند : پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا.
پروگرام کا انتظام فیصل اینڈ گروپ کی مینیجر ربیعہ بنت طارق اور ان کی ٹیم نے کیا جس میں فیصل اینڈ گروپ کے سی ای او فیصل المطیری، ڈائمنڈ اسکوائر کمپنی کے سی ای او خاور حمید،الرجعی بنک، فرینڈی موبائل اور دیگر سپانسرز نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا
اس تقریب میں پاکستان کی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھنوں نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے معمور کر دیا۔ جدہ سے آے ہوے سنگر نعیم سندھی اور پشتو سنگر طارق حسین نے اپنی آواز کا جادو جگایا،اس کے ساتھ ساتھ ناصر ڈھول والا،اولیہ ٹیم اور بہت سے آرٹسٹوں نے اپنے فن سے عوام کو انٹرٹین کیا

ہمارے قومی عزم و حوصلے کی علامت ہے، اور یہ دن ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

پاکستانی مسلح افواج نے ہر آزمائش میں قوم کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اور پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع منانے کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی مادر وطن کے لیے ہر لمحہ خدمت اور وفاداری کے لیے تیار ہیں۔

تقریب میں دفاعی اور عسکری موضوعات پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن میں پاکستانی افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔ حاضرین نے ان فلموں کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور پاکستانی فوج کی بہادری کو سراہا۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر ربیعہ بنت طارق اور دیگر شرکاء نے یوم دفاع کی اہمیت اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں