رپورٹ: صابوخیل منڈان بنوں – پی این پی نیوز ایچ ڈی
ممبر قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں ان کو عبادت کے ذریعے آباد کئے جائیں ، مساجد و مدارس سمیت اسلامی مراکز کی حفاظت اپنی خون سے کرینگے نیز عوام سے کیا گیا ہر ہر وعدہ پورا کرکے ہی دم لیں گے ، مساجد و مدارس کو آباد کرنے اور عوام کی خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ہم جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلی کلہ صابوخیل منڈان بنوں میں نئی تعمیر شدہ مسجد اور مدرسہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر علاقائی عمائدین و مشران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ایم ایناے مولانا سید نسیم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہمیں عوامی مسائل کا بخوبی علم ہے ہمارے دروازے غریب عوام کیلئے کھلے ہیں غریبوں اور مسکینوں سے دلی ہمدردی ہے ہماری خاندانی تاریخ ایک کھلی کتاب ہے اور اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ غریبوں کے مفاد کیلئے اپنی خواہشات کو قربان کیا لہذا میری کوشش ہوگی کہ عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرکے ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کر سکوں ، انتقامی سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی عزیز ہے ۔ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا کیونکہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے وہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے جماعتی منشور اور پروگرام کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کی ہے اور پارٹی کی قیادت میں ہمیشہ تدبر ، رواداری اور استقلال سے اپنی سیاسی و علمی جدوجہد کو جاری رکھا نیز ہم عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرینگے ۔ آخر میں علاقائی مشران و عوام ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم کی قربانی و تعاون کا یقین دلایا.
42