سعودیہ عرب کے ساحلی شہر میں جدّہ سیزن کے بعد ایک بار پھر سے سروں کی محفل سجی 111

سعودیہ عرب کے ساحلی شہر میں جدّہ سیزن کے بعد ایک بار پھر سے سروں کی محفل سجی

جدّہ سعودیہ عرب رپورٹ ثناء شعیب (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودیہ عرب کے ساحلی شہر میں جدّہ سیزن کے بعد ایک بار پھر سے سروں کی محفل سجی جس میں پاکستان کی معروف گلوکار سحر گل خان اور سعودیہ کے معروف گلوکار نعیم سندھی نے پرفارم کیا ۔یہ ایونٹ جدّہ کے جانے مانے ہوٹل دیسی وایبز میں کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس محفل کی خاص بات یہ تھی کے اس کے نظامت کے فرائض جدّہ گروپ کے ممبرز جن میں مالک حامد ،ڈی جے حنان ،ریحان مالک ،اویس گورایا ،کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے لوگ شامل تھے ۔
یہ محفل دیر رات تک سجی رہی اور سہر گل خان ،نعیم سندھی نے اپنے گانوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا آخر میں لوگوں کو تحائف بھی دیے گئے۔ جدّہ گروپ اور ایم ایم پروڈکشن ٹیم نے انے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے وعدہ کیا کہ ہم اسی طرح ایونٹ کرتے رہینگے اور لوگوں کے بیچ خوشیاں بانٹتے رہینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں