ریاض رپورٹ: عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے KK پروڈکشن کی جانب سے ریاض میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی ادبی شخصیات بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی میزبانی KKپروڈکشن کے سی ای او خرم خان،معروف اینکر ثوبیہ نوائید،سیدوقاص کی جانب سے کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعودی عرب احمد فاروق تھے تقریب کے موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے اور بچوں کی جانب سے ٹیبلو پیش کیے گئے جس سے شائقین بھرپورلطف اندوزہوئے،تقریب کے موقع پر خصوصی شرکت صدر پاکستان ایگزیکٹیو فورم منیر احمد شاد نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KKپروڈکشن کے سی ای اوخرم خان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ملک پاکستان کی ترقی وخوشخالی کے لیے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کر بروکارلائیں پاکستانی قوم باصلاحیت قوم ہے اور اوورسیزپاکستانی ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں تقریب میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا.