سیدہ نمیرہ محسن کی جانب سے24اگست 2024 کی گہناتی صبح کو خواتین اور نوجوان بچیوں کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں کافی مارننگ کا اہتمام کیا گیا 195

سیدہ نمیرہ محسن کی جانب سے24اگست 2024 کی گہناتی صبح کو خواتین اور نوجوان بچیوں کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں کافی مارننگ کا اہتمام کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خلیج عرب کے بھیگتےساحلی شہر الخبر میں ایڈیپٹ وومن ایسوسی ایشن کی بانی، امن سفیر بین الاقوامی امن تنظیم برائے خواتین سیدہ نمیرہ محسن کی جانب سے24اگست 2024 کی گہناتی صبح کو خواتین اور نوجوان بچیوں کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں کافی مارننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم افشاں ملہان تھیں۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر نابیہ داود،نامور نوجوان رہنما اور بزنس وومن ذنیرہ ذوالنون ، شعبہء اطفال کی سربراہ فاطمہ صمد، انجینئر طیبہ ، نامور مصورہ اور تین مرتبہ اقوام متحدہ کے امن مقابلہء مصوری میں اول انعام یافتہ، شاگرد امریکن اسکول دمام فاطمہ سید شامل تھے۔ دوران تقریب خواتین کی تعلیم و تربیت کے مزید مواقع اور مفید سرگرمیوں کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے تقریب میں اپنی آراء پیش کیں اور مستقبل قریب میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی پرزور حمایت کی۔
تقریب کے اختتام میں خواتین اور بچوں کو خوبصورت انعامات بھی دیے گیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں