راولپنڈی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا 101

راولپنڈی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

راولپنڈی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا.
قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کے خلاف اسلحہ بر آمدگی/ ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا.
اے ٹی سی نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض روف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی.
روبکار جاری ہونے کے باوجود رؤف حسن کو رہائی کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ جیل سے باہر آنے پر ان کے عزیز و اقارب نے ملاقات کی اور وہ گھر روانہ ہو گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں