برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالے سےایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا 151

برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالے سےایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

برلن رپورٹ، مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی حمایت جاری رکھے گا. یوم استحصال ک مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب

برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالے سےایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر ثقلین سیدہ نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان , بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے ور یہ حمایت اس وقت تک جاری رھے گی جب تک انہیں ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جرمن اور پاکستانی نژاد مقررین نے جرمنی میں تنازعہ کشمیر کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری پر بھی پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج اور شدت پسند بھارتی حکومت کے ہاتھوں ظلم کا شکار کے لوگوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی پرامن صورتحال کو بھی دنیا کے لیے ایک مکمل موازنہ کے طور پر اجاگر کیا کہ وہ بھارت کی طرف سےمیں مسلسل مظالم ڈھائے جانے کے برعکس, آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کے مؤقف اور سلوک کو تسلیم کرے-سیمینار میں کمیونٹی ممبران، دوستوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں