جدہ سیزن کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی 112

جدہ سیزن کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی

جدہ سعودی عرب رپورٹ ثناء شعیب (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ سیزن کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی موسیقی کی شام میں پاکستانی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید ،سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول کی گلوکارہ لیڈی رارا نے گیت پیش کیے ۔لیڈی رارا نے انڈونیشیا کی زبان کے علاوہ راحت فتح علیخان کا اردو میں گیت گاکر سامعین سے خوب داد حاصل کی.
سونو ڈانس گروپ نے صوبہ بلوچستان اور سرحد کے علاقائی رقص پیش کیے ۔آئمہ بیگ اور بلال سعید کے ساتھ بھی ڈانس گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔گیتوں کے درمیان نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی ناچتے رہے ۔سامعین میں سعودی خاندان ،او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل آفتاب کھوکر، پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارت کار موجود تھے.
اس موقع پر موسیقی کا لطف اٹھاتے ہوئے سامعین نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سعودی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لوگوں کی تفریح کا بھر پور خیال رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں