بنوں :سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مشہور سیاسی و سماجی شخصیت اور موسی خیل قومی تنظیم پاکستان کراچی کے نائب صدر دلاور خان کے والد بزرگوار حاجی گل زرین بقضائے الہی وفات پاگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ضلع ملیر لانڈی مظفر آبادکالونی کراچی میں ادا کرکے انکو وہاں کی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انکی نماز جنازہ میں موسی خیل قومی تنظیم کے مرکزی تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری معراج خان ، چئیرمین مشاورتی کونسل انورزیب خان ، ڈاکٹر عادل ، امیرنواز ، روختاج اور عمرحیات سمیت عزیز و اقارب ، سیاسی و مذہبی شخصیات و دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مزید اس سلسلہ میں مرکزی چئیرمین موسی خیل قومی تنظیم پاکستان ملک فیض موسی دیگر مرکزی مرکزی قائدین کے ہمراہ تعزیت کیلئے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔