آوارہ کتوں کے کاٹنے کی بر وقت ویکسین بھی سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے 182

آوارہ کتوں کے کاٹنے کی بر وقت ویکسین بھی سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے

کراچی: بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی آبادی کے لحاظ سے مصروف ترین علاقہ گلستان جوہر بلاک 3 اور 3A کے مقیم آوارہ، خارش زدہ اور بیمار کتوں کی بھرمار سے ذہنی طور پر شدید پریشان ہیں اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد کو کاٹا جا چکا ہے، آوارہ کتوں کی بھرمار اور کثرت سے علاقہ کے لوگوں نے خوف اور ڈر سے اپنے گھروں سے باہر بھی نکلنا بند کر دیا ہے۔ نیز آوارہ کتوں کے کاٹنے کی بر وقت ویکسین بھی سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے، ان خطرناک آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اب تک کئی بے گناہ افراد کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ سندھ حکومت کے ذمہ داران سے انسانیت کے نام پر اپیل کی جاتی ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد اور بھرمار کے خلاف فوری طور پر “”کتا مار مہم”” کا آغاز کرتے ہوئے شہر میں آوارہ کتوں کو ختم کیا جائے اور عوام کے خوف کو دور کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے فوری طور پر انتظامات اور اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کی قیمتی زندگیوں کو ان آوارہ کتوں سے محفوظ بھی کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں