پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ 108

پی ٹی آئی پر پابندی، سابق وزیراعظم عمران خان،سابق صدر عارف علوی، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پی ٹی آئی پر پابندی،سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر عارف علوی، اورسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی،سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں