hunger strike camp 78

قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا چئیرمن بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی ایم این ایز شریک

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا چئیرمن بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی ایم این ایز شریک

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.
اس سے قبل تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے گرفتاریوں، چھاپوں، قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات پر آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا.
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کےباہربھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، بھوک ہرتالی کیمپ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اسد قیصر، علی محمد خان، فلک ناز چترالی، شیخ وقاص اور سینیٹر ہمایوں مہمند شریک ہیں.
سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے ملاقات
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے ملاقات کی ہے.
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.
ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوپہر 3 بجے لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا.
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈ شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے، دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی.
بھوک ہڑتالی کیمپ میں ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا.
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے.
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں