اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
میڈیا کے مطابق عمران خان نے بطور وکیل بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے جو آج سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔
جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ریفرنس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے جیسے عوامل کو جواز بنایا جائے گا۔
اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں شامل کیا جائے گا۔
ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔