صنم جاوید 154

صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں مقیم رہیں گی

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں مقیم رہیں گی.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے ترجمان یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے پی ہاؤس منتقل ہوئی، ان کاکہناتھا کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے،صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی ،ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں