Networking Dinner organized by Saudi Pakistani Professionals Community in Jeddah 52

سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کا جدہ میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام

سعودی عرب ۔رپورٹ جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی نے ۵ جولائی ۲۰۲۴ کو جدہ میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔ فیصل غوری کی سربراہی میں کمیونٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے حمید اللہ خان ، محمد توصیف الریاض سے اور عمیر عابد جدہ سے شریک رہے۔ اس کمیٹی کے نۓ عہدیدار ضیاء مصطفٰی ( جدہ ) کو متعارف کروایا گیا۔

بانی کمیونٹی فیصل غوری نے آنے والے دنوں میں مختلف نیٹ ورکنگ ایونٹس کی بریفنگ بھی دی۔ محمد توصیف صاحب نے شرکاء کو کمیونٹی کے جاب سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے کمیونٹی کے باہمی اشتراک سے ہم وطنوں کی مدد کے لیے مختلف تجاویز دیں، ساتھ ساتھ سعودیہ میں انویسمنٹ اور بے روزگار پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں