برلن رپورٹ مطیع اللہ
بزم ادب برلن نے ایک مرتبہ پھر جرمنی میں اردو ادب کے لیے بہترین کارنامہ سرانجام دے دیا بیک وقت پانچ ادبی کتب کا رسم اجراء اور ادبی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا
بزم ادب برلن کی جانب سے جرمنی کے دارلحکومت برلن کے ایشیائی آبادی کےعلاقے ضلع ویڈنگ کے معروف یوتھ کلچرل سینٹر میں سید جمیل الدین احمد کی زیر صدارت منعقدہ رسم اجراء کتب و مشاعرے کے موقع پر جرمنی کے معروف شاعروں کے پانچ کتب کا رسم اجراء کیا گیا جس میں معروف لکھاری رشید خاں رشی خان کے ناول بت پرستوں کی نئی نسلیں،ڈاکٹر عشرت معین سیما کے تبصرےوتزکرے ،انور ظہیر رہبر کے کتاب کالم پردیسی کی قلم سے، پاکستان کے نامور شاعرہ ماریہ مہ وش کی شاعری مجموعےٹوٹم اور بزم ادب برلن کے جنرل سیکرٹری اردو کے پروفیسر سرور غزالی کے سفر ہے شرط کی کتب رسم اجراء کی گئی،
رشید خان کے ناول بت پرستوں کی نئی نسلیں پر مختلف لکھاریوں کا مقالہ عامر عزیز نے پڑھ کر سنایا جبکہ تقریب میں ماریہ مہ وش کے کتاب ٹوٹم پر مقالہ اور نئے کتب سے اقتباسات بھی پیش کئے گئے تقریب کے موقع پر پاکستان، سوئیڈن ناروے جرمنی سمیت برلن بھر کے معروف شاعروں نے ادبی محفل کو رونق بخشا،
کتب کے رسم اجراء کے بعد خواجہ حنیف تمنا کی صدرات میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین نے پنجابی،رانا افتخار ثاقب ڈاکٹر عشرت معین سیما، انور ظہیر رہبر، ڈاکٹر طاہر رباب، سرور ظہیرغزالی عرشی خان، شیخ ریاض اور عامر عزیز سمیت دیگر نے اپنے کلام پیش کئے جبکہ مشاعرے کے صدر خواجہ حنیف تمنا نےاہنے بہترین انداز بیاں پر مشاعرہ لوٹ لیا
اس موقع پر برلن کے سیاسی و سماجی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم۔لیگ پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر ارکان و بزنس مین شامل تھے بزم ادب برلن کے جنرل سیکرٹری سرور غزالی نے صحافیوں و تقریب کے شرکاء شکریہ ادا کیا