Elite Club Saudi Arabia 69

ایلیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے ایک تخلیقی تقریب کا انعقاد

سعودی عرب، الخبر۔ رپورٹ جویریہ اسد : (پی این پی نیوز ایچ ڈی )

ایلیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لیے ایک خوشگوار سماجی تقریب کا انعقاد کیا، جس کو کمیونٹی کے لیے مختلف تخلیقی سرگرمیوں سے آراستہ کیا گیا۔ایلیٹ کلب سعودی عرب مشرقی خطے میں ایک سماجی اور تعلیمی تنظیم ہے جس کی بنیاد کلب کی بانی جویریہ اسد نے۲۰۱۳ میں رکھی ۔یہ تنظیم خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے.

تقریب کی سرگرمیوں کا انعقاد کلب کی ممبران شفق عمران اور عائشہ طارق نے کیا۔ تخلیقی مقابلوں میں بچوں کے آرٹ اور کرافٹ کے مقابلے نمایاں رہے، جس کی پزیرائ اور حوصلہ افزائی ہوئی۔ فاتحین اور شرکاء دونوں کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

اس تقریب کا خاص سیگمنٹ میک اپ کا مقابلہ تھا، جو نوجوان بچیوں کو انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب کرنے کے لیے تیار کیا کیا گیا تھا۔ کلب کی سینئر ممبراور میک اپ ایکسپرٹ سعدیہ تجمل نے جج کے فرائض ادا کئے۔ اس مقابلے میں ندا فاطمہ، بختاور بصیر، لائبہ مجاہد سولکر، عریض سجاد اور رومیسہ نعیم نے حصہ لیا۔ فاتح عریض سجاد قرارپائیں۔ تمام شرکاء اور فاتحین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

آرگنائزر شفق عمران نے کہا کہ کلب کی طرف سے اس طرح کی سرگرمیاں بہت فائدہ مند ہیں، جو کمیونٹی اور اتحاد کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔ جج سعدیہ تجمل نے لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی ہنر سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ مہارتیں بچیوں کی کاروباری اور مالی خود مختاری کو فروغ دیتی ہیں۔

مزید برآں، کلب کی ممبران نے تخلیقی اورآرائشی سٹالز لگائے ، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔ یہ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، جس نے ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول پیدا کیا اور کمیونٹی کی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کلب کے عزم کو اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں