“”ایک شخصیت ایک تعارف””
خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/محمد ناصر قادری
“”پی این پی PNP”” نے آج سے تقریبا” دو سال قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی، سیاسی،سماجی، ادبی، فلاحی، اور دیگر شخصیات کے اںٹرویو کے سلسلوں کا آغاز کیا، اور اب تک لاتعداد معروف شخصیات کے اںٹرویو “”PNP”” کے صحافتی معیار کی زینت بن چکے ہین، آج اس پلیٹ فارم سے آپکی ملاقات سیالکوٹ کے سینئر اور نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کے حامل صحافی اور “”PNP”” کے اسپورٹس اینکر پرسن ثقلین الرحمن سے””ایک شخصیت ایک تعارف”” کے حوالے سے کرواتے ہیں، جن کی گرانقدر اسپورٹس کی ترویج و ترقی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں اور پورے سیالکوٹ اور اردگرد کے علاقوں میں کرکٹ کا کھیل ترقی کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن بھی ہے، اور کرکٹ کی ترقی اس کے فروغ کے لئے “”PNP”” کے چیئرمین انجینئر حافظ محمد عرفان کھٹانہ، مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، نیوز ڈائریکٹر محمد عالم خان مہمند، اور حاجی محمد ناصر قادری کا تعاون اور خدمات قابل ستائش بھی ہین، اس وقت ان سب کی قیادت اور سربراہی میں “”PNP”” نیوز ایچ ڈی “”HD”” پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹورک چینل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے اور اپنی کامیابی کی منزل کی طرف بھی ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے بھی کر رہا ہے۔
●● اپنا پورا نام، اپنی تعلیم اور فیملی کا مکمل تعارف؟
میرا نام ثقلین رحمان ہے میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں کے اسکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد سیالکوٹ سٹی کالج سے انٹرمیڈیٹ نمبرون سے پاس کیا، اس وقت میری فیملی میں میری امی میرے ابو دو بھائی اور ایک بہن ہیں، جو سب میری زندگی کا قیمتی اثاثہ بھی ہین، اور ہر قدم پر ا سب کی نیک دعائیں میرے ساتھ رہتی ہیں۔
✅
●● سیالکوٹ میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے آپکی کیا خدمات ہیں؟
کرکٹ کے کھیل سے میرا بچپن سے ہی گہرا لگاو اور تعلق ہے اور میں اسے اپنے شوق جذبے، لگن اور پورے جنون کی حد تک کھیلتا اور کھیلاتا ہوں سب سے پہلی اور بڑی خدمت ہمارے علاقے کی کرکٹ میں یہ ہے کہ ہم نے اپنے پورے علاقے کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ملا کر ایک کرکٹ کلب بنایا ہوا ہے جو کہ پاکستان کے کلب کرکٹ میں جلد رجسٹرڈ بھی ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پورے سیالکوٹ ڈویژن کا سب سے بڑا اور شاندار اسپورٹس ایونٹ “”جی ایس ایل GSL”” کرواتے ہیں جو کہ پچھلے6 سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ کرواتے آرہے ہیں اور ایک ایسا ہی ایونٹ “” پی پی ایل PPL”” بھی ہے اس کے علاوہ پورے علاقے کو میڈیا کوریج دے کر کرکٹ کے کھیل کو پرموٹ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی شامل ہے اور جہاں تک ہو سکے کھلاڑیوں کی مدد کرنا کوئی کرکٹ کا سامان ہوں یا اس کے متعلق کوئی بھی چیز ہو اور بھی بہت کچھ ہے کیا کیا کہوں؟
●● شعبہ صحافت کی طرف کب اور کش طرح آئے؟
شعبہ صحافت میں میں 2022 میں آیا اور اس میں مجھے میرے بھائی جیسے دوست حاجی محمد ناصر قادری لے کر آئے کچھ میری خود بھی کرکت کے کھیل میں گہری دلچسپی تھی
●● فردوس عاشق اعوان کے ساتھ کب تک رہے اور آپ کی کیا کیا ذمہ داریاں ان کے ساتھ تھیں؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کے ساتھ میں جب وہ پاکستان تحریک انصاف میں تھیں تو میں ان کے ساتھ 2 سال تک رہا میں نے یونین کونسل باڈی میں بطور فنانس سیکرٹری اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ یو سی کا صدر بن گیا
●● آپکی فیملی میں بھی کوئی صحافت کے شعبہ میں ہے؟
میری پوری فیملی میں میرے بھائی حاجی محمد ناصر قادری جو مجھے اس میدان میں لے کر آئے وہی صحافت میں میرے استاد کا بھی مقام رکھتے ہیں
●●سیالکوٹ میں کرکٹ کا کیا مستقبل دیکھ رہے ہیں؟
سیالکوٹ میں ہمیشہ کی طرح ابھی تک کرکٹ کا بہت ہی مستقبل روشن اور تابناک ہے بہت سارا ٹیلنٹ موجود ہے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کھلاڑی جو کہ اچھی کرکٹ کھیل بھی رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کا ایک اچھا اور روشن مستقبل ہے
●●کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں؟
ہم اپنے علاقے کے لیے حاجی محمد ناصر قادری بھائی جان کے ساتھ مل کر کلب کرکٹ مہیا کر رہے ہیں ٹورنامنٹس منعقد کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی جو ضروریات ہوتی ہیں انکی کٹس انکو کرکٹ کے متعلق کسی قسم کا سامان چاہیے ہو وہ اور پورے سیزن کی گراؤنڈ فیس اور ایسی دیگر چیزوں سے انکو سپورٹ کر رہے ہیں
●● اس وقت سیالکوٹ اور اردگرد کے علاقوں میں کرکٹ کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لئے کتنی کرکٹ کی رجسٹرڈ ٹیمیں ہیں؟
اس وقت سیالکوٹ میں میرے خیال کے اور ایک محطاط اندازے میں 62 سے زائد کرکٹ کلب ہیں جو کہ رجسٹرڈ ہیں اور ایک اچھی کرکٹ کھیلا رہے ہیں باقی تو لوکل لیول پر ہر گاوں کی اپنی اپنی ٹیم ہے اور وہ تو تقریباً ہزار وں ٹیمیں بن جائیں
●● سیالکوٹ کی انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ کے لئے کتنا تعاون حاصل ہے؟
سیالکوٹ کی انتظامیہ ہر سال جو سالانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اور ایسے پروگرامز ہوتے ہیں صرف وہی سال میں ایک دو دفعہ کرواتی ہین اور باقی ہم اپنی سہولتوں پر ہی کھیلتے ہیں
●● آپ کے پاس “”PNP”” کی طرف سے کیا ذمہ داری اور عہدہ ہے؟
میرے پاس پی این پی “”PNP”” ادارہ کی جانب سے اینکر پرسن ،سینئر سپورٹس رپورٹر کا عہدہ پر اپنی ذمہ داریوں کو پورے بھروسے اور تعاون کے ساتھ پورا کر رہا ہوں
●● آپ حاجی محمد ناصر قادری کے لئے کرکٹ کے فروغ کے لئے کیا کہنا چاہتے ہیں؟
ہمارے علاقے کی کرکٹ کو ایک اچھا مقام دینا ایک منظم نظم و ضبط اور میڈیا پر اسے پرموٹ کرنا نوجوان میں مزید اسکا رجحان بڑھانا اور پھر پورے علاقے کے لیے کھلا اعلان کے کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو وہ انکے چھوٹے بھائی ثقلین رحمان کو بتا کر اپنی کھیل کے متعلق ضرورت پوری کر سکتا ہے
●● آپ کے خاندان میں بھی کوئی کرکٹ کی طرف راغب ہے؟
میرا پورا نام ثقلین رحمان ہے اور میرے خاندان مین میرے ماموں ایک اچھے کرکٹر تھے اور وہ ہمارے گاؤں کی ٹیم کے کپتان بھی تھے میں نے انہیں کو دیکھ کر کرکٹ اسٹارٹ کی، اس کھیل کی طرف راغب بھی ہوا،
●● کرکٹ کے فروغ کے لئے کن کن سہولتوں کی ضرورت کو محسوس کر رہے ہیں؟
سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کچھ سہولتیں ہیں جو دستیاب ہونی چاہیے جس میں ہمارے علاقے میں کرکٹ کے میدانوں کرکٹ گراؤنڈ کی کمی اور جس کی وجہ سے کافی لوگ تو کرکٹ چھوڑ ہی جاتے ہیں اس کے علاوہ جب گراؤنڈ ہونگی تو وہاں پر اچھی اور معیاری کرکٹ بھی کھیلی جائے گی اس کے علاوہ کرکٹ اکیڈیمی بھی ہونی چاہیے پھر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس، تاکہ کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ شو کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے،
●● سیالکوٹ اور اردگرد کے علاقوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ کا کیا معیار ہے؟
سیالکوٹ میں جو سٹی لیول پر کرکٹ کھیلی جاتی ہیں جس میں رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں ہیں وہ بہت ہی اچھی اور معیاری کرکٹ کھیل رہے ہیں باقی دیہاتوں میں کرکٹ کا ابھی وہ معیار نہیں یہ کھلاڑی تو بہت ٹیلنٹڈ ہیں بس انکے پاس وہ سہولیات اور مواقعے میسر نہیں
●● کرکٹ کے فروغ کے لئے کن کن سہولتوں کی۔کمی کا سامنا ہے؟
گراؤنڈوں کی کمی ، اکیڈمیوں کی کمی کھلاڑیوں کی کلب کرکٹ نہیں ہوتی اور بڑے اسٹیج پر کھیلنے کے مواقعے نہ ملنا
●● سال 2025 کے دوران سیالکوٹ کی کرکٹ کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں؟
ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ لیول کا ایک ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے جو کہ ایک بہت ہی مثبت اور شاندار اقدام ہے اگر “” پی سی بی PCB”” سیالکوٹ ریجن کے کھلاڑیوں کو ایسے ہی مواقعے دے تو سیالکوٹ سے پاکستان کی طرف سے کھیلنے کے لیے بہت سے کھلاڑی نکلے گے اس مزید بہتری آئے گی ایسے ہی اقدام ہونے چاہئیں
●● آپ ک سیلاکوٹ کھ کرکٹ کھ کھلاڑیوں کے نا۔ کسی خاص پیغام کی دینا چاہتے ہیں
میرا بس یہی پیغام ہے کہ کوئی بھی کام ہو اس میں اگر آپ محنت کریں گے تو اللّہ پاک آپکو ضرور کامیابی عطا فرماتا ہے اور اسی امید اور لگن سے محنت جاری رکھنی چاہیے ایک تو یہ کھیل ہماری جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت کار آمد ہے اور دوسرا اس کے ذریعے اگر ہم اپنے علاقے اپنے شہر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر کے اسکا وقار بڑھائیں تو اس سے بڑھ کر اور کیا فخر ہو سکتا ہے