137

توشہ خانہ کی نئی نیب تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سٹاف رپورٹ : (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا.
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں