UNITED NATION 85

آئی ایم ایف مشن کانئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن نے اپنی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکا فیصلہ کیا ہے.
وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائےگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلے کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں کاہدف طے کیا جائےگا، ترقیاتی اور جاری بجٹ کاہدف بھی طے کیا جائےگا جبکہ وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں