234

الریاض میں سیدات گلوبل کی جانب سے بین الاقوامی آرٹ ڈے کو منانے کیلئے شاندار تخلیقی نمائش کا اہتمام

‎رپورٹ : ( سعودی عرب : جویریہ اسد ) (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیدات گلوبل نے بین الاقوامی آرٹ ڈے کو منانے کے لیے ایک شاندار تخلیقی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس نمائش کا مقصد تخلیقی فن اور دستکاری کی مختلف اصناف کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے تخلیق کاروں کو ان کے فن پاروں کی نمائش کے لئے مدعو کیا گیا، جنھوں نے وال آرٹ، کروشیہ، اسلامی خطاطی، مصوری، خاکہ نگاری، ڈیجیٹل ڈیزائننگ، ہاتھ سے بنے گریٹنگ کارڈز اور زیورات سمیت متعدد اصناف کے ذريعےاپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، لبنان ، شام ، مصر اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہنر مند افرادنے شرکت کی۔ تقریب کی چیف آرگنائزر ام ابراہیم قریشی کے زیر اہتمام اور سربراہی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں خواتین تخلیق کاروں کےساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی اپنی گفتگو ام ابراھیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے اور ان میں خود اعتمادی پیدا ہوسکے۔ تعلیم کے ساتھ ہنر نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو تقویت دیتا ہے اس نمائش نے کمیونٹی میں ایک خاصی توجہ حاصل کی، جس میں مختلف ملکوں کے زائرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔ الیٹ کلب کی بانی جویریہ اسد، معروف سوشل میڈیا بلاگر ساجم الدین، معروف بلاگر مونا حیدر بھی نمائش کا حصہ بنے۔ ان کی موجودگی سے تمام تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ تمام شرکاہ نے فن پاروں کی تعریف کی اور تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منتظمین کی کوششوں کو سراہا مجموعی طور پر، سیدات گلوبل کے زیر اہتمام بین الاقوامی آرٹ ڈے کی تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، جس نے ایک متاثر کن اور مثبت ماحول کو فروغ دیا اور کمیونٹی کے اندر فنکارانہ صلاحیتوں کےفروغ اور تنوع کو اجاگر کیا۔حاضرین کا کہنا تھا کہ سیدات گلوبل کی ٹیم جس میں مریم قریشی ، لما ایس علی ، حفصہ قریشی ، منزہ اختر ، اور دیگر کی کوششیں قابل تعریف ہیں امید ہے کہ سیدات گلوبل کے پلیٹ فارم سے دیار غیر میں آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہے گا تاکہ نئی نسل کو آرٹ کی طرف راغب کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں