my voice 92

(میری آواز) ہر سال دنیا بھر میں 20 سے 25 کروڑ افراد “”ملیریا”” کے خطرناک مرض کا شکار ہوتے ہیں، عالمی تنظیم “”WHO”” کی تحقیقاتی رپورٹ میں نیا انکشاف


میری آواز
ہر سال دنیا بھر میں 20 سے 25 کروڑ افراد “”ملیریا”” کے خطرناک مرض کا شکار ہوتے ہیں، عالمی تنظیم “”WHO”” کی تحقیقاتی رپورٹ میں نیا انکشاف

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال “”ملیریا “” کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں “”ملیریا “” کی روک تھام اور اس خطرناک بیماری
سے شعوری آگہی حاصل کرنا بھی مقصود ہوتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں 20 سے 25 کروڑ افراد “”ملیریا “” کے مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ “”WORLD MALARIA DAY”” اس دن کو “”۔WHO”” کے رکن ممالک نے سال 2007 کی “”ورلڈ ہیلتھ اسمبلی”” کے دوران اپنایا تھا۔ سال 2022 کے دوران “”ملیریا “” کی وجہ سے دنیا بھر کے اندر 608000 افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے۔ “”ملیریا “” کے 94 فیصد کیسز اور 95 فیصد اموات افریقی براعظم میں ریکارڈ کی گئی۔ “”ملیریا “” ایک خطرناک “”مچھر”” سے پھیلنے اور پیدا والی بیماری کا ایک نام یے۔ “”ملیریا “” کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے مسلسل سرمایہ کاری، اور مستقل پختہ عزم کی ضرورت کو بھی اجاگر کرنے کا وقت قریب ترین آ چکا ہے۔ “”ملیریا “” کے عالمی دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت “” WHO”” نے مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات کی ضرورت پر زور دینے کی بھی ہدائت کی ہے۔ “”WHO”” کی سربراہی میں “”ملیریا “” کے تدارک اور تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور کو اجاگر کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تاکہ عام آدمی کو “”ملیریا “” کی خطرناک اور مہلک مرض کے حوالے سے آگاہی مہم، تحفظ اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ “”ملیریا “” ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود پورے “”کرہ ارض”” کے لوگوں پر بڑے تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔ “”ملیریا “” کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرام کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ تاکہ عام آدمی کو “”ملیریا “” کی خطرناک، موذی مرض اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی کو بھی یقینی بنایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں