annual prize distribution ceremony 158

جدہ میں اسکانکم کنٹریکٹنگ کمپنی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

(رپورٹ ثناء شعیب )
جدہ میں اسکانکم کنٹریکٹنگ کمپنی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں کمپنی نے سال 2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین اور افسران کو ایواڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی، ٹیلی ویژن کے مقبول پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ کے میزبان، سینئرتجزیہ کاراورمیڈیا کی مشہور شخصیت سہیل ورائچ تھے۔ جبکہ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، کمپنی کے بانی چودھری مختار نبی اور جنرل منیجر چودھری شفقت محمود بھی ایوارڈز دینے والوں شامل تھے۔ سہیل ورائچ نے اپنے خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایواڈزحاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے پاکستان کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی وہ ملک ہے جس کے قائد، محمد علی جناح نے سب پہلے فلسطین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی تھی۔ یہ ہی وہ واحد اسلامی ملک ہے جس نے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹم بم بنایا، یہ وہ ملک ہے جس نےعالم اسلام کا پہلا اسلامی جمبہوری آئین بنایا۔ یہ ہی وہ ملک ہے جس نے دنیا کے کم از کم 20 اسلامی ممالک کوآزاد ہونے میں مدد دی، یہ ہی وہ ملک ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ میں جا کے مسلمانوں کی آواز بلند کی تھی۔ تقریب سے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اپنے خطاب میں انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیشٗ کی اور کہا کہ میں اور میری ٹیم ہر وقت اپنے بھائیوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ، کمپنی کے ایڈمن منیجر چودھری وقار ارشد، جنرل منیجر چودھری شفقت محمود اور کمپنی کے بانی چودھری مختار نبی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں تقریب کا آغازپاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانہ سے ہوا۔ اس بعد مقامی گلوکارنعیم سندی نےاپنےفن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا اختتام ایک پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں