کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“””محبان پاکستان فاٶنڈیشن کراچی””” کے زیر اہتمام منگل 26 مارچ کو اورنگی ٹاٶن کے مقامی لان میں “”فرینڈز آف ہیومینیٹی”” کی جانب سے فراہم کردہ ایک سوپچاس رمضان راشن بیگ مستحقین میں تقسیم کرنے کیلیۓ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز دانشور دفاعی محقق وتجزیہ نگار سابق وفاقی وزیر جناب نصرت مرزا تھے، جبکہ “”FOH”” کے کنٹری ڈاٸریکٹر جناب شکیل وامق بھی خاص طور پر شریک بزم ہوۓ اس موقع پر محبان پاکستان کی جانب سے افتخار حسین کامل نے مہمانان گرامی کو اجرک پہنایا۔
تقریب سے اپنے خطاب میں جناب نصرت مرزانےکہا کہ آج کے دور میں انسانيت کی راحت اور فلاح کیلیۓ کام کرنے والی شخصيات اور ادارے انتہاٸ قابل احترام ہیں انکی قدر کی جانی چاہیۓ انھوں نے کہا کہ “”FOH”” کی طرف سے جاری سرگرمیوں کے بارے میں جان کر بے حد خوشی ہوٸ ۔ اس موقع پر کنٹری ڈاٸریکٹر “”FOH”” شکیل وامق نے کہاکہ ادارے کے ذمہ داران خلوص نیت سے انسانیت کی فلاح اور خدمت انسانیت کے لیۓ شب و روز کام کر رہے ہیں بنگلہ دیش کے محصورین پاکستانیوں پناہ گزین برمی مسلمانوں ۔ اندرون سندھ اور اب محبان پاکستان کی نشاندہی پر اورنگی ٹاٶن کے مستحقین جن میں پچاس فیصد سے زاٸد “”EPCAF”” عمر رسیدہ حضرات اور انکی فیملی کی خد مت کر کے ہمیں بے انتہا خوشی ہورہی ہے ۔
آخر میں چیر مین “”MPF”” ممتاز حسین انصاری نے معزز مہمانان گرامی اور “”FOH”” کے سربراہ عبدل کریم جانگڑا جنرل سکریٹری سید نیئر عالم دیگر ذمہ داران اور معاونین کا محبان پاکستان کے ساتھ تعاٶن پر تمام ذمہ داران و اراکین کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔