Azhar Center organized 154

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں معروف علمی اور ادبی تنظیم ’’اظہار‘‘ کے زیر اہتمام اظہار مرکز پر رمضان المبارک اور یوم پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد تنظیم کے سرپرست اعلیٰ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی فکری دعوت پر کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں معروف علمی اور ادبی تنظیم ’”’اظہار AZHAR”‘‘ کے زیر اہتمام “”اظہار مرکز”” پر رمضان المبارک اور یوم پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد تنظیم کے سرپرست اعلیٰ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی فکری دعوت پر کیا گیا, جس میں پروفیسر بدر منیر پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض، پروفیسر گوہر رفیق، پروفیسر سعادت اللہ خان، اور کنگ سعود یونیورسٹی کے انگریزی ادب کے پروفیسر ساجد محمود نے خصوصی شرکت کی ، نشست کی صدارت معروف ماہر تعلیم اور “”تخیل ادبی فورم”” کے روح رواں پروفیسر اقبال اعجاز بیگ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض راشد محمود نے ادا کئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے حاصل کی، نشست کے پہلے حصے میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شعراء اکرام شاہد خیالوی، منصور محبوب، سلیم کاوش اور پروفیسر اقبال اعجاز بیگ نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو روحانی طور پر ترو تازہ کیا، جبکہ دوسرے حصے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے گفتگو کی گئی، اس موقع پر ماہر تعلیم پروفیسر گوہر رفیق نے قرارداد مقاصد کے پہلوؤں، قیام پاکستان کی تاریخ اور اس دور کے سیاسی حالات پر مفصل روشنی ڈالی اور اس گفتگو میں پروفیسر سعادت اللہ خان ن انجینئر راشد منہاس اور معروف دانشور منصور محبوب نے پاکستانی سیاست کے محرکات پر روشنی ڈالی ۔
اس تقریب کے تیسرے حصے میں ایک شعری اور نثری نشست کا اہتمام کیا جس کی نظامت ’’اظہار ‘‘ کے جنرل سیکرٹری اور معروف شاعر شاہد خیالوی نے کی، اس شعری نشست میں معروف شعرا اکرام کامران ملک، شاہد ریاض، پروفیسر ساجد محمود، شاہد خیالوی، منظر ہمدانی، فیصل اکرم، پیر اسد کمال ، صابر امانی ، منصور محبوب ، سلیم کاوش اور صدر محفل پروفیسر اقبال اعجاز بیگ نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کے دل جیت لئے، نثری نشت میں تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری اور اظہار کے سینئر رکن راشد محمود نے اپنا مضمون پیش کیا ۔تقریب کے آخر میں اظہار کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ علمی ، ادبی اور فکری مباحث کا انقعاد باقاعدگی سے کیا جانا چاہئے جن میں ملکی مسائل ان کی وجوہات اور حل کے لئے تجاویز مرتب کر کے ارباب اختیار تک پہنچائی جائیں تا کہ اہل علم و دانش ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ، بعد ازاں تمام شرکا کے لئے طعام سحور کا انتظام پرتکلف کھانوں سے کیا اور یوں یہ خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں