Maulana Abdul Malik Mujahid 84

“”مکتبہ دارلسلام ریاض سعودی عرب “” کے مدیر اعلی محترم عبدالمالک مجاہد کی اطلاع کے مطابق “”مرکزی جمیعت اہل حدیث ریاض”” کے زیر اہتمام “”قرآن کریم ہمارے دلوں کی بہار”” کے وسیع موضوع پر روح پرور تقریب منعقد کا انتظام کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان/

“”مکتبہ دارلسلام ریاض سعودی عرب “” کے مدیر اعلی محترم عبدالمالک مجاہد کی اطلاع کے مطابق “”مرکزی جمیعت اہل حدیث ریاض”” کے زیر اہتمام “”قرآن کریم ہمارے دلوں کی
بہار”” کے وسیع موضوع پر 21 مارچ 2024 بروز جمعرات (11 رمضان المبارک ) موسستہء العنود کے “”رمضان خیمہ”” میں رات 11 بجے ایک شاندار اور روح پرور تقریب منعقد کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب کے بہترین پاکستانی قرآء کرام، قرآن پاک کی تلاوت اور ریاض کے جید علماء کرام قرآن پاک کے مختلف حوالوں سے مقدس موضوع پر اپنا اپنا خصوصی خطاب فرمائیں گئے، اس یاد گار تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل کے عبدالغفور راشد ہوں گئے، جبکہ پروگرام کی صدارت محترم مولانا عبدالمالک مجاہد کریں گئے، پروگرام کے دوران قہوہ، کھجوریں، عربی چائے، سنیکس، خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا، تقریب کے اختتام پر تمام مدعو مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے “”دعوت سحری”” کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں