Pakistani community living abroad 136

جرمنی کے دارلخلافہ برلن میں اسلامی تحریک برلن نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ھوئےاسٹوڈنٹس و پردیس میں رہنے والے پاکستانی کیمونٹی کے لیے دیسی کھانے سے میزن افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا

برلن رپورٹ مطیع اللہ

جرمنی کے دارلخلافہ برلن میں اسلامی تحریک برلن نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ھوئےاسٹوڈنٹس و پردیس میں رہنے والے پاکستانی کیمونٹی کے لیے دیسی کھانے سے میزن افطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا

افطار پارٹی میں سینکڑوں پاکستانی طلبہ وطالبات و کیمونٹی اراکین نے شرکت کی .

افطار ڈنر میں ترکش، اعربک، چیچن، برلن کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلامی تحریک برلن کے زیر اہتمام ھونے والے افطار ڈنر کے موقع پر اسلامی تحریک برلن کے ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود نے کہاکہزندگی کی کوئی حقیقت نہیں اور زندگی میں سب سے یقینی چیز موت ہے ،اس لیے ہمیں آخرت سنوارنے کی فکر اور تگ و دو کرنی چاہیے، رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں رحمتوں کا نزولِ ہوتا ھے ان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اور رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اس رمضان المبارک میں اپنا احتساب کرنا چاہیے تاکہ روزہ قیامت سرخرو ہوسکے
اس موقع پر بلال مسجد کےرکن عمران سمیر نے تقریب کے اختتام پر دعائے فرماتے ھوئے اسلامی تحریک کے عہدیداران، بیمار، مرحومین اور عالمی اسلام کے لیے خصوصی دعافرمائی ۔افطار میں شرکاء کو پاکستانی کھانے سے تواضع کروایا گیا افطار پارٹی میں سینکڑوں طلبہ وطالبات سمیت پاکستانی کمیونٹی و سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں