نمیرہ محسن 156

میری ہر دوجہاں کی زندگی میں صرف چار فانی ہیں (شاعرہ : سیدہ نمیرہ محسن شیرازی)

میری ہر دوجہاں کی زندگی میں صرف چار فانی ہیں جن کو میں محبوب لکھتی تھی، علاوہ میرے آپکے اللہ کے۔ ہر حال میں وہی اول ہے اور اکثر لافانی ہونے پر، سدا میرے ساتھ رہنے پر ، صرف اللہ۔
اس لیے اب میں صرف اسی کو محبوب لکھتی ہوں کیونکہ اس سے سوا نہ تو کوئی محبت سے میرا دل معمور کرسکتا ہے اور نہ ہی ساتھ دے سکتا ہے۔
آپ بھی اس رمضان اللہ کو ہر شئے سے محبوب بنا کر دیکھئیے۔ یقین ماننے خوشی کا سرچشمہ آپ کے ہاتھ لگ جائے گا۔ اگر میں بیان کروں بھی تو اس محبت کا سرور ادا نہ ہو پائے گا۔
خوب عبادت کیجئیے۔ بھرپور محبت کیجیئے۔ اس کی جدائی میں آہیں بھرئیے۔ نماز کے لیے زینت اختیار کیجیے ، ملاقات کا شوق رکھیے، اس سے ملنے کی ضد کیجیے اور صرف اسی کے ہو رہئیے۔
خیر اندیش
نمیرہ محسن
مارچ 2024

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں