BCP senior member Kashif Abid underwent 229

“”بی سی پی BCP”” کے سینئر ممبر کاشف عابد کا “”برین سرجری”” کا 13 گھنٹوں پر محیط کامیاب آپریشن کنگ فہد میڈیکل سٹی ہسپتال ریاض میں ہو گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”بی سی پی BCP”” کے سینئر ممبر کاشف عابد کا “”برین ٹیومر سرجری”” کا 13 گھنٹوں پر محیط کامیاب آپریشن کنگ فہد میڈیکل سٹی ہسپتال ریاض میں ہو گیا ہے، اور الحمد اللہ وہ اب تیزی کے ساتھ روبصحت ہو رہے ہیں اور سرجری کے بعد وہ ہسپتال سے گھر آ گئے ہیں، یہ کامیاب “”برین ٹیومر سرجری”” کنگ فہد میڈیکل سٹی ہسپتال ریاض کے سعودی “”برین ٹیومر سرجری “” ڈاکٹر یحیی جمال نے سر انجام دیا، کاشف عابد ریاض میں گزشتہ 43 سال سے مقیم ہیں، انہوں نے اپنی اور پوری فیملی کی طرف سے ادارہ “”PNP”” کے چیئرمین حافظ محمد عرفان کھٹانہ، مینجنگ ڈارئیکٹر زبیر خان بلوچ، نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند اور پوری صحافتی ٹیم کے تعاون اور بروقت دعائے صحت کی اپیل کی نیوز کو “”PNP”” نیوز چینل ایچ ڈی پر کوریج دینے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے پورے ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا، گزشتہ شب “”بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان، اور “”BCP”” کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان بھی کاشف عابد کی خیریت دریافت کرنے کے لئے کاشف عابد کی رہائش گاہ پر گئے، اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں